اُردُو برصغیر میں بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کی قومی زبان ہے اور دوسری جانب بھارت کی چھے ریاستوں میں بولی جانے والی اہم زبانوں میں سے ایک ہے ۔ آئینِ ہند کے مطابق اسے 22 دفتری سطح کی زبانوں میں شامل کیا جا گیا ہے۔ بھارت میں کی جانے والی 2001 مردم شماری کے مطابق اردو کو بطور اپنی مادر زبان بولنے والے 5.01% فیصد لوگ ہیں اور اس طرح یہ بھارت کی چھٹی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ دوسرئ جانب پاکستان میں اسے بطور مادری زبان 7.59% فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں اور اس لحاظ سے پاکستان کی پانچویں بڑی زبان ہے۔
تاریخی طور پر اُردو ہندوستان کی مسلم آبادی کے ساتھ مُنسلک ہے۔ زبانِ اردو کو پہچان و ترقی اس وقت ملی جب برطانوی دور میں انگریز حکمرانوں نے اسے فارسی کی بجائے انگریزی کے ساتھ شمالی ہندوستان کے علاقوں اور جموں و کشمیر میں اسے سنہ 1846ء اور پنجاب میں سنہ 1849ء میں بطور دفتری زبان نافذ کیا۔ اس کے علاوہ خلیجی، ایشیائی اور امریکی علاقوں میں اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جو بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء سے کوچ کرنے والے اہلِ اردو ہیں۔ 1999ء کے اعداد وشمار کے مطابق اردو زبان کے مجموعی متکلمین کی تعداد دس کروڑ ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ اس لحاظ سے یہ دنیا کی نویں بڑی زبان ہے۔
Comments
Post a Comment